ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / راہل گاندھی کل کریں گے راجستھان اور گجرات کے سیلاب متاثرہ علاقے کا دورہ

راہل گاندھی کل کریں گے راجستھان اور گجرات کے سیلاب متاثرہ علاقے کا دورہ

Thu, 03 Aug 2017 10:38:47    S.O. News Service

نئی دہلی،2؍اگست(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)کانگریس نائب صدر راہل گاندھی چار اگست کو راجستھان اور گجرات کے سیلاب متاثرہ علاقے کا دورہ کریں گے۔راجستھان میں سیلاب سے اب تک 16اور گجرات میں 128لوگوں کی موت ہو چکی ہے۔وہیں 300کروڑ روپے کی 1060کلومیٹر تک کی سڑکیں خراب ہوئی ہیں۔کروڑوں روپے کی فصلوں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔پارٹی ذرائع کے مطابق راہل سیلاب سے متاثرہ گجرات کے دھانیرا اور راجستھان کے جالور کا دورہ کریں گے۔اس سے قبل تنظیم نے اندرونی تیاریاں شروع کر دی ہے۔دورے میں راجستھان صدر سچن پائلٹ اور گجرات انچارج اشوک گہلوت بھی ان کے ساتھ رہیں گے۔اس سے پہلے راجستھان کی وزیر اعلی وسندھرا راجے نے بھی منگل کو سیلاب متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا۔قابل ذکر ہے کہ کانگریس مسلسل مرکز کی مودی حکومت پر الزام لگا رہی ہے کہ مرکز صرف گجرات سیلاب متاثرہ علاقے کو فنڈ جاری کر رہی ہے اور وزیر اعظم نریندر مودی نے خود اس علاقے کا جائزہ لیا جبکہ ملک کے دیگر ریاست بھی سیلاب کی زد میں ہیں۔


Share: